دفاعِ ختمِ نبوت کے متعلق یہ تمام کتب جن میں ختمِ نبوت کی اہمیت اورردِّ قادیانیت کے بارے میں ایسی تمام معلومات جن کا مطالعہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ صرف چند تحریریں نہیں بلکہ مجاہدین ختمِ نبوت کے خون سے لکھی گئی تاریخ ہے۔ جن میں ان مجاہدین نے وقت کے سب سے بڑے فرعون ’’مرزا قادیانی‘‘ اور اس کے حواریوں کے سامنے کلمہء حق بلند کیا اور ختمِ نبوت پر اُٹھانے والے تمام شکوک و شبہات کے دندان شکن جوابات دیے۔ ان کتابوں میں عقیدۂ ختمِ نبوت قرآن و سنّت کی روشنی میں، عقائدِ قادیا نیت ، تحریکِ ختمِ نبوت، مجاہدین و اکابرین ختمِ نبوت، فتنہء قادیانیت اور امتِ مسلمہ کی ذمہ داریاں، مرزا قادیانی مردود اور اس کی اسلام دشمن تحریک، انگریز اور قادیانیت پروری اور اس قسم کے دیگر اہم موضوعات پرقلم اٹھایا ہے اور بھر پور انداز میں اس فریضہ کو سر انجام دیا ہے۔ان کتابوں کا مطالعہ کرنے کے بعد ایک عام فہم انسان بھی قادیانیوں کے دجل و فریب اور اُ ن کی مکاریوں کا منہ توڑ جواب دے سکتا ہے۔ فتنہء قادیانیت کی سنگینی کو جاننااور اس فتنہ کا تعاقب کرنا عشقِ رسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَسَلّم اور حمیتِ اسلام کا تکاضا بھی ہے اور ہمارا فرض بھی آئیں ان کتب کا مطالعہ کریں اور ہم بھی پیارے آقا، مدنی تاجدار، سرورِ کونین صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَسَلّم کی ناموس کی حفاظت کریں اور ان کے ذاتی محافظ دستہ میں اپنا نام لکھوائیں۔

آمین !۔۔۔۔ ثم آمین۔۔۔۔۔ بجاہِ النبیِ الامینِ الکریم